1 جنوری، 2016، 7:38 PM

کراچی سے داعش کے لئے جوانوں کو بھرتی کرنے والا وہابی دہشت گرد گرفتار

کراچی سے داعش کے لئے جوانوں کو بھرتی کرنے والا وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی سے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شام میں داعش دہشت گرد تنظيم کے لئے وہابی دہشت گردوں کو بھرتی کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی سے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شام میں داعش دہشت گرد تنظيم کے لئے وہابی دہشت گردوں کو بھرتی کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گردو تنظیم داعش میں شمولیت کے لئے نوجوان لڑکوں کو ترغیب دینے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے داعش میں شمولیت کے لئے نوجوان لڑکوں کو تربیت دینے اور ان کا برین واش کرکے شام بھجوانے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا جب کہ سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزم کا 30 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کی ترغیب دینے والے دہشت گرد کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم جنداللہ حاجی گروپ سے بتایا جاتا ہے جب کہ دہشت گرد پر الزام ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز جمع کرنے کے علاوہ کوئٹہ اور کراچی سے نوجوانوں کا برین واش کرنے سمیت انہیں شام بھجوایا کرتا تھا اور دہشت گرد دونوں شہروں میں اپنے ساتھیوں سے بھی رابطے میں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سپرنٹنڈنٹ مہرجاوید نے حساس اداروں کواپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ فرحانہ 5 بچوں اور دیگر افراد کو لے کر شام کے لئے روانہ ہوچکی ہے جب کہ فرحانہ گزشتہ کئی ماہ سے لوگوں کو داعش میں شمولیت کی ترغیب دے رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی مدارس اور ادارے دہشت گردی پھیلانے کے اصل مراکز ہیں اور ان اداروں سے اب تک سیکڑوں وہابی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت اور ترقی و خوشحالی کے لئے بہت بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر امداد مل رہی ہے۔

News ID 1860751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha